لاکھوں کی وارداتیں، گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے شہری قتل کر دیا 

لاہور؍ گوجرانوالہ  (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ٹائون شپ میں عدنان کے گھرگھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 10 ہزار روپے مالیت، جنوبی چھائونی میں قیوم کے گھر سے 4لاکھ 65ہزار روپے مالیت، شادمان میں نوید کے گھر سے3لا کھ روپے مالیت، فیصل ٹائون میں ظہور کے گھر سے 2لاکھ 20ہزار روپے مالیت، ستو کتلہ میں رضوان کی فیملی کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 60ہزار روپے مالیت اور اچھرہ میں بدرکی فیملی کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے راہزنی کی  5وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے باغبانپورہ میں سے ارسلان، جوہر ٹائون میں سے شہزاد کی گاڑیاں جبکہ اچھرہ میں سے عادل، شمالی چھائونی میں سے ذیشان، مستی گیٹ میںاختر، فیکٹری ایریا میں سے فرقان اور ڈیفنس سے تنویر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ گوجرانوالہ میں محنت کش سیف اللہ اپنے بھائی عاطف کے ساتھ جا رہا تھا کہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں واقع پٹرول پمپ کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیف اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی عاطف شدید زخمی ہوگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن