مقدمات ختم، بجلی کنکشن بحال نہ ہونے پر کسان اتحاد کا آج سے احتجاج کا اعلان 

بہاولنگر (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے آٹا سستا دینا ہے تو کسانوں کو سسبڈی دی جائے۔ کسانوں پر مقدمات ختم نہ ہوئے، بجلی کنکشن بحال نہ کئے تو آج بہاولنگر سے احتجاج کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی گندم خراب ہوئی جس کے باعث کسان انتہائی کم قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہوئے۔ تین سالوں میں گندم، چاول، مکئی اور کپاس کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن