اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ایف بی آر نے یہ فیصلہ کیا ہے سیلز ٹیکس کے ٹیکس پیریڈ ستمبر کیلئے جوگو شوارے اکتوبر میں داخل کئے جائیں گے ان میں سی ایف او یا نمائندے کا حلف نامہ دینے کی ضرورت نہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنز کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے مختلف کمپنیوں کے سی ایف او اور دوسرے افراد فراڈ پر مبنی طریقے اختیار کر رہے ہیں مختلف سیکٹرز اور ان کے سب سیکٹرز کے اندر بہت زیادہ تضاذات سامنے آئے ،ایف بی ار نے فیصلہ کیا تھا تمام سی ایف اووز اورٹیکس ریٹرن داخل کرنے والے مجاز نمائندوں کو اس بات کا پابند کیا جائیگا وہ ایک حلف نامہ دیں اور یہ اقرار کریں ریٹرن میں ظاہر کیے گئے حقائق درست ہیں، ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اس فیصلے کے بارے میں مختلف قسم کی درخواستیں آئیں جن میں مشکلات کا ذکر کیا گیا ایف بی آر نے اپنی وضاحت میں کہا یہ حلف نامہ سیلز ٹیکس کی مختلف شقوں کے عین مطابق ہے اور اس کا مقصد یہ ہے قا نون کی پاسداری ہو ۔ ایف بی آر نے حلف نامہ داخل کرنے کے بارے میں تجاویز بھی طلب کی ہیں اور ایک ماہ کیلئے حلف نامہ داخل کرنے کی شرط کو ختم کر دیا ہے ۔
اکتوبر میںداخل ہونے والے سیلز ٹیکس گو شواروں میں حلف نامہ کی ضرورت نہیں‘ ایف بی آر
Oct 18, 2024