راشد نسیم کا ایک اور عالمی ریکارڈ‘چائنیزماسٹر کا نن چکو کیٹیگری کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے چائنیز مارشل آرٹس ماسٹر کا نن چکو کیٹیگری کا ریکارڈ توڑ دیا ۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نے نن چکو مقابلوں میں پانچویں بار شکست دی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔چین کے ماسٹر شی ڈیشانگ نے ایک منٹ میں نن چکو سے 74 غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، راشد نسیم نے یہ ریکارڈ نن چکو کی مدد سے ایک منٹ 80غبارے پھاڑ کر توڑ دیا۔راشد نسیم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجا جانے والا 122 واں ریکارڈ منظور کرلیا ، راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی موصول ہوگیا جس کو انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے ورلڈ ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...