اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے سنٹرل پاور جنریشن کمپنی پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ کر دیا۔ نیپرا حکام کے مطابق سنٹرل پاور جنریشن کمپنی پر جرمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے فیصلہ عملدرآمد کیلئے سی ای او سنٹرل پاور جنریشن کمپنی کو بھیج دیا ہے۔ سی پی جی سی ریلی کو 15 روز میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔