سندھ ہائیکورٹ میں 12 نئی عدالتوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں 12 نئی کورٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 12 نئی کورٹس کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس آغا فیصل، جسٹس اقبال کلہوڑو، جسٹس مبین لاکھو، جسٹس عدنان الکریم شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ، ڈپٹی کمشنر سائوتھ، ہائیکورٹ بار کے صدر ریحان عزیز ملک، سیکرٹری بیرسٹر سرفراز میتلو و دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ ایک سوچ کا سفر تھا جب سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 26 تھی، یقین کریں یہ ابھی ابتدا ہے، ہم مزید اصلاحات کریں گے، انصاف کی فراہمی کیلئے کسی اقدام سے نہیں رکیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس ادارے نے ہمیں بہت کچھ دیا، کوشش ہے کہ اس ادارے کو کچھ لوٹائیں۔ خیال رہے کہ یہ عدالتیں اولڈ انیکسی میں بنائی جائیںگی، اولڈ انیکسی میں پہلے ایڈووکیٹ جنرل آفس ہوتا جسے ان نیو انیکسی میں تبدیل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن