بھارت: ہندو غنڈوں نے ایک مسلمان کو تشدد کر کے قتل کر دیا

Oct 18, 2024

پٹنہ (این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا غنڈوں نے ضلع سمستی پور کے علاقے مورواڈا میں صابراتی ندف نامی مسلمان کو پیٹ پیٹ کو قتل کیا۔ غنڈوں نے مقتول کے بیٹے پر ایک دکان سے سگریٹ چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔ مقتول کی بہو گلنازہ خاتون نے بھائی کی موت کا ذمہ دار پھول مکھیا، راجا رام مکھیا، رگھوویر مکھیا، میرا دیوی، وینا دیوی، منیشاد دیوی، کویتا دیوی اور مالو دیوی کو ٹھہرایا ہے۔ پولیس نے گلنازہ کی شکایت پر مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

مزیدخبریں