دو روز کے دوران 4 سبزیوں کی قیمت کم‘ 2 مہنگی ہو گئیں

لاہور (خبر نگار) گزشتہ 2 دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی‘ 16 کی قیمتیں مستحکم، 2 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ پیاز، آلو، ٹماٹر، کریلا، بینگن، کھیرا، اروی، بھنڈی، میتھی، چائنہ گاجر، شلجم، چائنہ لیموں، دیسی لہسن، ہارنی لہسن کی قیمتیں برقرار ہے اور مٹر اور سبز مرچ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ بند گوبھی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 120 سے 110 روپے ہوئی ہے اور دیسی ٹینڈے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے 150 سے 140 روپے ہوئی ہے اور ادرک چائنہ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کے بعد 780 سے 775 روپے ہوئی  ہے۔ ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کے بعد 995 سے 990 روپے ہوئی ہے۔ اسی طرح آلو 85، پیاز 135، ٹماٹر 105، کریلا 140، بینگن 90، کھیرا 100، اروی 150، بھنڈی 100، میتھی 150، چائنہ گاجر 85، شلجم 120، پالک 50، لیموں چائنہ 100، دیسی لہسن 390، ہارنی لہسن 420، لہسن چائنہ 550 روپے میں برقرار ہے۔ مٹر کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ سے قیمت 280 سے 300 ہوئی  ہے اور سبز مرچ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کے بعد 150 سے 160 روپے ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن