سب کو مل کر غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی: احسن اقبال

اسلام آباد د (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کے سترہ اہداف پر مبنی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے سترہ  ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا۔ ان سترہ ٹاسک فورسز میں حکومتی اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں‘ سماجی‘ سرکاری و نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین سمیت حزب اختلاف کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائیگا۔ عوام کو غربت سے نکالنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر نکالنے کے لیے سیاسی قوتوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے پارلیمان اور متعلقہ فورمز پر بیٹھ کر ملکی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عوام ہمیں سڑکوں پر احتجاج نہیں ملکی ترقی کے لئے ووٹ دے کر بھیجتے ہیں، پاکستان کو ایڈونچرزم نہیں ترقی کے ایجنڈے پر کاربند رہ کر ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ہم سب کو مل کر غربت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے یہ سترہ اہداف اقوام متحدہ کا ایجنڈا ہی نہیں بلکہ حکومت اسے اپنی عوام کی فلاح کا ایجنڈا سمجھ کر ان اہداف کے حصول کے لئے سرگرداں ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2016میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان سترہ اہداف کو قومی اسمبلی کے اندر باضابطہ قراردار لا کر انہیں قومی ایجنڈہ قرار دیا، یوں پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ان سترہ اہداف کو باقاعدہ پارلیمانی سطح پر اپنایا۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...