جے شنکر کا دورہ‘ برف پگھل گئی‘ دوطرفہ بات نہیں ہوئی: بھارتی میڈیا

Oct 18, 2024

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد میں دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کا اگلے ماہ کوپ29  اجلاس کے موقع پر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے تاہم کسی بنیادی پیشرفت کے لیے بھارت چاہے گا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کا پھر سے تقرر کیا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے باضابطہ دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی تاہم 9 سال میں کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلہ کے مکمل ہونا بھارتی حکومت نے مثبت پیشرفت تصور کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران لنچ کے موقع پر دونوں وزراء خارجہ ساتھ ساتھ بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں لمبی بات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں