پاکستان میں تعلیم پر اخراجات بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال سے کم ہیں: آئی ایم ایف

اسلام آباد (آئی این پی)آئی ایم ایف نے حالیہ استحکام کو پائیدارمعاشی اصلاحات کا اہم موقع قرار دیدیا۔عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فی کس آمدن میں سالانہ بنیاد پر 1.9 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں گزشتہ 22 سال میں فی کس آمدن سست روی کا شکار رہی،بنگلہ دیش 4.5 فیصد، بھارت میں سالانہ فی کس آمدن 4.9 فیصد بڑھی،2000 سے 2022 کے دوران چین کی فی کس آمدن میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا کہ صحت و تعلیم پرکم اخراجات سے ترقی،سرمایہ کاری،پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی، پاکستان میں پرائمری،سیکنڈری سطح پر تربیت یافتہ اساتذہ کا فقدان ہے،معیاری تعلیم تک رسائی اوربچوں کی انرولمنٹ علاقائی ملکوں سے کم ہے،پاکستان میں تعلیم پر اخراجات بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال سے کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحت کے شعبے پر اخراجات نیپال وسری لنکا سے کم ہیں۔پاکستان میں نوزائدہ بچوں کی شرح اموات، سٹنٹنگ ریٹ سب سے زیادہ ہے،تجارت کی راہ میں ٹیرف، نان ٹیرف رکاوٹوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہوا۔

ای پیپر دی نیشن