اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و صوبائی سپیکرز کے خطوط کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن کی قانونی ٹیم نے قانونی نقطہ نظر پیش کیا، الیکشن کمشن سپیکرز کے خطوط پر آج مخصوص نشستوں کا حتمی فیصلہ کرے گا۔