فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نے 9مئی واقعہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج کردی۔ اسد عمر سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی کے باعث ان کی ضمانتیں خارج کیں، جبکہ راجہ بشارت کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم ہو گئی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف 9مئی واقعہ پر فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔
9 مئی واقعات، فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے گنڈا پور کی ضمانت خارج کر دی
Oct 18, 2024