پنجاب میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، آج تعلیمی ادارے بند، امتحانات ملتوی 

Oct 18, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے آج تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب بھر میں دو دن کیلئے دفعہ 144  نافذ کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ فیصلہ امن و امان کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارہ جات میں عام تعطیل کی وجہ سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024ء کے ہونے والے آج 18اکتوبر  جمعہ کو ہونے والے پرچہ جات صبح کے وقت فزکس، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور شام کے وقت فزکس، جغرافیہ (نیو/اولڈ) اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر (اسلامک سٹڈیز گروپ)کو ملتوی کر دیئے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں