شمالی بحیرہ عرب میں امریکی کوسٹ گارڈ، پاک بحریہ کی کارروائی، 1.3 ٹن منشیات برآمد، مالیت 26 ملین ڈالر

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے فوکسڈ آپریشن ہمالین اسپرٹ میں حصہ لیتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کے دوران 1.3 ٹن منشیات قبضہ میں لے لیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس(CTF-150) کے تحت ہونے والے اس فوکسڈ آپریشن کا مقصد غیر قانونی بحری سرگرمیوں کی روک تھام تھا۔پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی نے امریکی بحریہ اور امریکی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ تفویض کردہ علاقوں میں گشت کے دوران کئی مشکوک ماہی گیری کشتیوں پر بورڈنگ آپریشن کیے۔ فوکسڈ آپریشنز میں حصہ لینے والے جنگی جہازوں کو پاکستان نیوی کے ہوائی جہازوں اور یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ (CSG) کی فضائی نگرانی کے ذریعے مدد بھی فراہم کی گئی۔ آپریشن میں شریک تمام بحری اور فضائی جہازو کے درمیان معلومات کے مربوط تبادلے کے نتیجے میں پی این ایس ذوالفقار نے ایک مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرتے ہوئے تقریبا 26 ملین امریکی ڈالرمالیت کی 1.3 ٹن حشیش اپنے قبضے میں لے لی۔ پاکستان نیوی کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس(CTF-150) کا فوکسڈ آپریشن ہمالین سپرٹ کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں خصوصا شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی سمگلنگ کو روکنا تھا۔اس کامیاب آپریشن کا انعقاد دنیا کے اہم میری ٹائم چوک پوائنٹس پر امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی بین الاقوامی کوششوں کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...