اضافی بجلی بھارت کو بیچنے کی تجویز، کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی: نوازشریف

لاہور (نیٹ نیوز) نواز شریف نے کہا ہے کہ  بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔ بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں  نواز شریف نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی کرکٹ ٹیم سے پوچھیں تو وہ بھی کہیں گے پاکستان آ کر کھیلنا ہے، کرکٹ کھیلنے پر راضی بھارتی کرکٹ ٹیم کو اجازت دینے والے اجازت نہیں دیتے، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی تو کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ نریندر مودی اگر ایس سی او پر پاکستان آتے تو بہت اچھا ہوتا، بھارتی وزیراعظم نہیں آئے مگر وزیر خارجہ آئے یہ بھی اچھی بات ہے۔ ایس سی او سے پاکستان بھارت تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہے، پاکستان اور بھارت کا ماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھیں، مستقبل کی بات کریں۔ موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان اور بھارت کو فوری اور بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ابھی سبزیاں اور سامان بھارت سے دبئی جاتا ہے وہاں سے پاکستان آتا ہے، مہنگا پڑتا ہے۔ پاک بھارت تعلقات اچھے ہو جائیں تو دو گھنٹوں میں ضرورت کا سامان پاکستان آ سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں۔  پاکستان کی اضافی بجلی بھارت کو بیچنے کی تجویز بھی پیش کردی۔ نواز شریف  نے کہا کہ  بھارت کو بجلی چاہیے، پاکستان کے پاس بہت بجلی ہے، یہ بجلی ضرور بھارت کو بیچنی چاہیے، پاکستان کی طرف  سے بھارت کو سستی بجلی بیچنے کے حق میں ہوں، یہ ضرورکرنا چاہیے۔  صرف موسمیاتی تبدیلی پر تعاون نہیں، دونوں ملکوں کو تجارت شروع کرنی چاہئے۔ مریم نواز  نے بھارتی پنجاب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا  اور کہا کہ بھارت اور  پاکستان کے پنجاب کو  ایک دوسرے  سے بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن