ملک میان آئین  کی حکمرانی ، قانون وانصاف کا حقیقی نظام رائج کیا جائے : شاید خاقان عباسی  

 ٹیکسلا(قاری ولی الرحمن سے)سابق وزیراعظم اورپاکستان عوام پارٹی کے سربراہ شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک کانو جوان موجودہ نظام کے با عث اپنے مستقبل کے بارے میںسخت مایوس اور متفکرہے،ملک کی موجودہ پریشان کن صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک میںآئین کی حکمرانی او رقانون وانصاف کاحقیقی نظام رائج کیاجائے،ا نہو ںنے کہاکہ آج کیاعجب صورتحال ہے کہ دو،دو ہفتوںسے دارلحکومتی شہروںمیںجگہ جگہ کنٹینرز لگا کرراستے بندکیئے گئے،اورمتعددجگہ سے سڑکیںاو رموٹروے کے حصے بھی توڑدیئے گئے،حکمران توٹوٹی ہوئی اورشکستہ سڑکوںاورراستوںکی تعمیرومرمت کر تے ہیں،لیکن شائدآج حکمرانوںکوکوئی بات سمجھ ہی نہیںآرہی کہ وہ صرف اپنے اقتدارکی خاطراورکسی کی کرسی بچانے کی خاطرہوش وحواس سے ماوراء قد م اٹھاتے چلے جارہے ہیں،آئینی ترمیم اورعدا لتو ںمیںاصلاحات کاعنوان دے کر26ویںترمیم کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگایاجارہاہے،اور مقصد صرف ایک ہی ہے کہ حکومت کاعدلیہ پرمکمل ’’قبضہ‘‘ہوجائے،انہوںنے کہاکہ قوم یہ بات اوریہ اقدامات کسی صورت بھی تسلیم کرنے کوتیار نہیں،گرمیوںکاموسم آتاہے،توبجلی کے بل بھاری بھرکم،اوراب سردیوںکاموسم شروع ہوچکاہے،تو گیس کاپریشربھی ختم اورماہانہ بلوںکاوزن بھی بڑ ھادیاگیاہے،کوئی منصوبہ بندی نہیںہے،اوراس ملک کودلدل کے ماحول سے نجات دلانے کیلیئے کوئی سنجیدہ قدم نہیںاٹھایاجارہا،وہ قومیںکبھی ترقی نہیںکرسکتیں،جووہ اپنے عوام کوان کے حقیقی فیصلو ںاورحق سے محروم رکھتی ہیں،آج کیسی حکومت اور کیسے حکمران سب کواصل حالات کاعلم ہے،لیکن ہر کو ئی اپنی کرسی کے تحفظ میںچپ سادھے ہوئے ہے ،ا ن خیالات کااظہارانہوںنے احاطہ سالارگاہ ٹیکسلا کی مشہورسیاسی شخصیت حاجی ابراردلدارخان کھٹڑکی عوامی رہائش گاہ پرمنعقدہ خصوصی دعوت میںشرکت کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسابق وفاقی وزیرخزانہ اورپاکستان عوام پارٹی کے مرکزی رہنماء مفتاح اسماعیل آف کراچی،سابق صوبائی وز یرچوہدری سرفرازافضل راولپنڈی،حافظ عثمان عبا سی،سردارحمزہ حیات خان آف واہ گارڈن،ضلع اسلا م آبادکی معروف کاروباری شخصیت حاجی جہانگیر خا ن مغل،اور شمشادخان آف منگ بھی موجود تھے، قبل ازیںشاہدخاقان عباسی اپنے قافلے کے ہمراہ جب احاطہ ڈیرہ ٹیکسلاپرپہنچے توحاجی ابراردلدار ،حا جی عبدالقیوم خان،حاجی ملک احمراعوان،چیئرمین نوازش علی خان،حاجی محمدایوب صراف،حافظ ضابط زمان خان،سردارساجدزمان خان،شراکت خان، صداقت خان،حزیمہ ایوب،نے دیگرمہمانوںکے ہمراہ استقبال کیا،شا ہدخاقان عباسی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قوم ملک کی تینوںبڑی سیاسی جما عتو ںکے طرزسیاست اورکردارسے سخت مایوس ہے،ا ورملک کوسنبھالادینے کیلئے اورملک میںآئین وقا نو ن کی حکمرانی قائم کرنے کی خاطرپاکستان عوام پارٹی کاپلیٹ فارم مہیاء کردیاہے،اورہمیںقوی امیدہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ صداقتوںکے سفرکوکامیابی کی منازل حاصل ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن