تلہ گنگ ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،تین زخمی

Oct 18, 2024

تلہ گنگ(نامہ نگار)تلہ گنگ کے علاقوں میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔تھانہ صدر تلہ گنگ کی حدود رحمان آباد میں گھریلو پریشانیوں سے دل برداشتہ  37 سالہ بیوہ  مسما صغری بی بی نے خود اور اپنے بیٹے سات سالہ سفیان علی کو زہریلی گولیاں کھلا دیں ۔ خاتون جاں بحق جبکہ بیٹا تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ دوسرا واقعہ تلہ گنگ نیو بائی پاس روڈ پر ٹہی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل ، سڑک کنارے اندھیرے میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا گیا  جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کوٹ چوہدریاں کا رہائشی محمد حنیف جاں بحق ہو گیا ، اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی ۔ تیسرا واقعہ تلہ گنگ کے محلہ محمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نیبیوی کو  فائر مار دیا ۔ جس سے وہ زخمی ہو گئی ، مضروبہ کو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں