ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے وقت)سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی اورمعروف کاروباری شخصیت حاجی ملک اسلم آف غازی کوہلی نے فلسطینی مسلمانو ں پراسرائیلی جارحیت اورامریکی سپورٹ پربے گناہ مسلمانوںکے قتل عام کی پرزورالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام کوبے گناہ اورنہتے مسلمانوںکی جان ومال کاتحفظ کرنے کیلئے کس وقت اپنی ذمہ داریوںکااحساس ہوگا ، اسرائیلی جارحیت نے پوری دنیاکے مسلمانوںکوچیلنج دیاہے کہ کس میںہمت ہے؟انہوںنے کہاکہ’’اب وقت شہادت ہے آیا‘‘کانعرہ بلندکرنے والے عملی طورپراسرائیل اوراس کے حواریوںکوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے کب اپنی ایمانی حرارت کوچنگاری کی شکل دینگے،حاجی ملک اسلم چھاچھی نے کہاکہ ہم مظلوم انسانیت کی پکارہیں،اورنہتے مسلمانوںپرظلم کے پہاڑگرانے والوںکے خلاف سراپااحتجاج ہیں،مسلمان حکمرانوںکومتحدومتفق ہوکراسرائیلی جارحیت کے بڑھتے ہوئے قدم روکنے کیلئے اپناعملی کرداراداکرناہوگا،ہماری جان اورہمارامال سب کچھ مظلوم مسلمانوںکی مددکیلئے حاضرہے۔