گوجرخان بلدیہ نے شہری آبادی کو مسائلستان بنا دیا،کو ئی پر سان حال نہیں 

Oct 18, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہر میں صفائی کی عرصہ دراز سے ابتر صورتحال ہے جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث مچھروں اور ڈینگی لاروا کی افزائش ہو رہی ہے گندگی کے باعث چوہوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے شہر میں پانی کا بحران تا حال برقرار ہے جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی لائٹ اور اندرون شہر کی گلی محلوں کی سٹریٹ لائٹس بھی خراب پڑی ہیں رات کو اندھیروں کا راج ہے راہگیروں کو دشواری کا سامنا ہے شہر میں تجاوزات کی جگہ جگہ بھرمار ہونے کے باعث پیدل گزرنا بھی دشوار ہو چکا ہے ان تمام مسائل پر گوجرخان  بلدیہ کی کوئی توجہ نہ ہے جس کے باعث شہری آبادی مسائل کی دلدل میں دھنس چکی ہے چند روز قبل بلدیہ آفس میں میٹنگ بھی کی لیکن فوٹو سیشن کے بعد معاملات جوں کے توں ہی ہیں ۔

مزیدخبریں