چکوال پولیس نے 24 گھنٹوں میں 11 ملزمان گرفتار کر لئے

Oct 18, 2024

چکوال(نمائندہ خصوصی)چکوال پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی کاروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر نگرانی میں چکوال پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا مختلف کارروائیوں میں اسلحہ ناجائز کا 01 مقدمہ درج ملزم گرفتار، 01 عدد 30 بور پسٹل بمعہ 03 روند بر آمد کیا گیا۔

مزیدخبریں