اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان(کیپ)ا نجینئر اظہر السلام نے کہا ہے کہ منی بجٹ معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا اس لیے ایسی پالیسیوں سے گریز کیا جائے۔حکومت رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے پر توجہ دے کر ملکی معیشت کو کساد بازاری سے نکال کر پائیدار ترقی کی طرف لے جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن،رئیل اسٹیٹ شعبہ ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا اہم ذریعہ ہے تاہم اس شعبے پر غیر ضروری ٹیکسوں کے نفاذ سے ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہیحکومت اس شعبے پر ٹیکسوں میں مناسب کمی کرے اور ملک کی معاشی ترقی کو بہتر کرنے کے لیے اس شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے حکومت اس صورتحال کا نوٹس لے تاکہ اس شعبے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔