راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے ڈینگی لاروا کاجائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ اور لاروا برآمد ہونے پر سید پور روڈ پر زیر تعمیرعمارت کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی جبکہ آئی جے پی روڈ پر پڑول پمپ کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کئے۔پارلیمانی سیکرٹری نے گلیوں میں واٹر سپلائی پائیپوں، زیر تعمیر عمارتوں، پٹرول پمپس اور سروس اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔ سی ای او راولپنڈی میونسپل کارپوریشن علی عمران بھی ہمراہ تھے۔ زیر تعمیر عمارت کے انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک میں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جبکہ مختلف پٹرول پمپس کے سروس اسٹیشنز میں بھی ڈینگی لاروا کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، شازیہ رضوان نے کہا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کسی سے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
لاروا برآمد ہونے پر زیر تعمیرعمارت کے مالک کیخلاف مقدمہ درج ، پڑول پمپ سر بمہر
Oct 18, 2024