جامع مسجد انوار مدینہ محلہ دار الاسلام میں جمال مصطفی ؐ کانفرنس 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نبی پاکؐ دنیا میں امن و سلامتی کا پیغام لے کر آئے اور عدل و انصاف کا نظام قائم کیا  ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے  جامع مسجد انوار مدینہ محلہ دار الاسلام میں جمال مصطفی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ آپ ؐ رحمت اللعالمینؐ ،خاتم النبیین ؐ اور تمام انبیا ء کے سردار ہیں  عجز و انکساری، بلند اخلاق،سیرت و کردار میں بھی آپؐ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نہیں ۔نبی کریمؐ کا کوئی اور ثانی نہیں۔آپ ؐ وجہ تخلیق کائنات ہیں نہ صرف کائنات کاذرہ ذرہ بلکہ خود باری تعالی بھی آپ ؐ پر درود بھیجتا ہے۔آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...