ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، سیکرٹری صحت

 راولپنڈی (محبوب صابر /جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کیلئے مقررہ فیس90روپے سے زائد وصول کرنے اور ڈینگی مرض کو غلط رپورٹ کرنے والے118پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے محکمہ صحت راولپنڈی نے اقدامات شروع کر دیئے، مریض زیادہ ہونے کی صورت میں ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی جائے گی، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، سیکرٹری سپیلشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ساتھ گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا،سیکرٹری عظمت محمود نے کہا کہ ہسپتالوں کو تمام تر ادویات کے علاوہ ان کی ڈیمانڈ کے مطابق ہیومن ریسورس مہیا کیا جا چکا ہے۔ اسکے بعد علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمرنے  بریفنگ دی ۔

ای پیپر دی نیشن