سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

کراچی (کامرس رپورٹر) سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 11 اکتوبر کے اختتام تک مجموعی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی حد پر ریکارڈ کئے گئے۔ مرکزی بنک کے ذخائر میں 21 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بنک کے ذخائر 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 15 کروڑ 4 لاکھ ڈالرکی کمی سے 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 5 ارب 8 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...