راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل کے مقدمے میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سابق صدر بابر جدون کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لینے پر نمٹا دی جبکہ دیگر 3 ملزموں کے خلاف عبوری ضمانتوں پر بحث اور مقدمہ کی مزید کاروائی 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے عدالت نے بابر جدون سمیت چاروں ملزموں کی عبوری ضمانتیں 23 ستمبر کو منظور کی تھیں،تھانہ رتہ امرال پولیس نے 22 ستمبر کو مقتول کے والد فیاض خان سکنہ ہزارہ کالونی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا دوسری جانب جے یوآئی ضلع راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیا الرحمن اور تر جمان ضیا اللہ خان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے۔
قتل مقدمہ،پیپلز پارٹی کے رہنماء کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی
Oct 18, 2024