ایس سی اوکا کامیاب انعقاد سفارتی کامیابی، خطے پر مثبت اثرات ہونگے،میجر جنرل (ر)فرخ بشیر

اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم)تحریک ترقی وکمال کے بانی چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) فرخ بشیر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں اتفاق رائے اور افہام وتفہیم کے زریعے معاملات کو حل کیا جائے عجلت میںآئینی ترمیم اس بات کی غمازی ہے کہ اسکے پیچھے کچھ اور مقاصداور مفادات ہیںآئینی عدالت کی تشکیل کے لئے زیر التواء عدالتی کیسز کوبنیاد بنایا جا رہا جو کہ درست نہیں اسکی وجوہات کچھ اور ہیںشنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کا کامیاب انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے تحریک ترقی وکمال کے قیام کا مقصد عملی سیاست کے زریعے سماج کی خدمت ہے معاشرے کی بہتری کیلئے بطور فرد ہر ایک کو اپنے زمہ دارانہ کردارادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار میجر جنرل (ر)فرخ بشیر نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘کیساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیامیجر جنرل(ر)فرخ بشیر نے کہا کہ ہم خرابی کی نشاندہی کرکے اسے دور کرنے کی بجائے متبادل انتظامات کرنا شروع کر دیتے ہیںجو کہ غلط بات ہے ملکی مفاد کیلئے ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا اور لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا ملکی مسائل کو دیکھنا ہوگا عام آدمی کا یہ مسئلہ نہیں کہ وزیراعظم کون ہے اسے کھانا چاہیے روزگار چاہیے تعلیم چاہیے اور ریاستی مسائل کا حل چاہیے اور سیاست قیادت کو مل بیٹھ کر اسکے لئے سوچنا ہوگا شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کا کامیاب انعقادپاکستان کیلئے خوش آئند ہے اور سفارتی محاز پر ایک کامیابی ہے امید ہے کانفرنس میں ہونیوالے فیصلے پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کیلئے فائدہ مند ہونگے میجر جنرل(ر)فرخ بشیر نے کہا ہے کہ انتخابی عمل اور اسکے نتائج پرایک سیاسی جماعت کو تحفظات ہیں لیکن اسکے باوجود سب کو ملک کیلئے مل کر بیٹھنا ہوگا تاکہ ملک آگے چلے ۔  

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...