اسلام آباد(خصوصی رپورٹ +خبرنگار) فرانس کے سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کرنل جیروم اور ان کے معاون میجر کرسچین نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کا دورہ کیا اور ریکٹر نمل میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود کیانی HI(M) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل نمل یونیورسٹی بریگیڈیئر شہزاد منیر نمل کے فرانسیسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عامر ظہیر بھی شریک تھے ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے نمل یونیورسٹی اور فرانسیسی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تعلیمی تعاون اور ایکسچینج پروگراموں پر خاص طور پر غور کیا گیایہ ملاقات نمل کی بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے اور عالمی تعلیم کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کو مزید واضح کرتی ہییہ دورہ نمل کے بین الاقوامی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ایک اہم پیشرفت ہے، اور یونیورسٹی مستقبل قریب میں فرانسیسی اداروں کے ساتھ ایک کامیاب تعاون کی منتظر ہے۔