مریم نواز کی 51 ویںسالگرہ  28اکتوبر کو منائی جائے گی

 مکوآنہ (این این آئی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 51 سالگرہ 28اکتوبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز28اکتوبر1973ء کو پیدا ہوئیں،مریم نواز کی شادی1992ء میں کیپٹن(ر) صفدر سے ہوئی۔اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ء کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔مریم نواز صرف سیاسی میدان میں ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں ہیں اور اسی بناء پر برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی 100 سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں میں شامل کیا

ای پیپر دی نیشن