پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر کا اضافی چار ج دیدیاگیا

اسلام آباد (خبرنگار) حکومت پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران، وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر کا اضافی چار ج دیدیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نامور استاد اور محقق ہیں اور تدریس وتحقیق کے ساتھ انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے2007میں بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چائنہ سے ڈیجیٹل سرکٹ ڈیزائن میں پی ایچ ڈی کیمپوٹر انجینئرنگ کی۔ اْنہیں 10ستمبر 2022کومحمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کا وائس چانسلر تعینات کیاگیا۔ اس سے قبل وہ بطور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...