امن و امان میں خلل، توڑ پھوڑ یا جلاؤ گھیراؤ برداشت نہیں،سی پی او 

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے کہا ہے کہ قومی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 350 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے سی پی اونے کہا کہ ایس پی رینک کے افسران کی زیر نگرانی تفتیش کے لئے 6 اورگرفتاریوں کے لئے 12 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں خصوصی ٹیمیں سوشل میڈیا پر شر انگیزی کے لئے ابھارنے والے افراد کی بھی شناخت کریں گی سی پی او نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے شناخت کر کے ملوث افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے، سی پی او  گرفتار افراد میں شامل غیر طلباء￿  عناصر سے بھی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ امن و امان میں خلل، توڑ پھوڑ یا جلاؤ گھیراؤ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا شر انگیزی میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن