یوسف رضا گیلانی کا سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میر ہمایوں خان مری کے انتقال پراظہار افسوس

Oct 18, 2024

 اسلام آباد،(خبرنگار) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میر ہمایوں خان مری کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ہمایوں خان مری بلوچستان کی ایک موثر آواز تھے اور ان کی وفات پردل افسردہ ہے۔دکھ اور افسوس کے اس گھڑی میں غم زدہ   خاندان کے ساتھ ہیں  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم میر ہمایوں خان مری ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے اس ملک کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم میر ہمایوں خان مری کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ  مرحوم کے درجات بلند فرمائے اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

مزیدخبریں