تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کی چارخواتین کی عبوری ضمانت منظور 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کی  چارخواتین کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے صدیقہ ملک،عابدہ ملک،طاہرہ حسین اور شاہین۔ہاشمی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی تو  درخواست گزار خواتین  اپنے وکیل ملک ہارون حمید کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد پچاس پچاس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض چاروں خواتین کارکنان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی اور پولیس کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن