تحریک انصاف کے75کارکنوں کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے75کارکنوں کا 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ10ملزموں کا 4روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گزشتہ روز تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد جاوید وغیرہ 63کارکنوں، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد اسرار وغیرہ 10کارکنوں اورتھانہ نیوٹان نے محمد حماد کارکن کو پیش کیا جن کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ ملک جنید وغیرہ 10کارکنوں کا 4روز کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے تفتیشی آفیسر کی تحویل میں دے دیا، تمام کارکنوں کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کئے۔

ای پیپر دی نیشن