راولپنڈی میں نجی کالج کے طلبہ کا شدید احتجاج،توڑ پھوڑ ،350گرفتار

Oct 18, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور میں نجی کالج کے طلبہ کے احتجاج کے بعد جمعرات کو راولپنڈی میں تین روزہ تعطیل کے بعد طلباء نے شدید احتجاج کر کے کالج میں شدید توڑ پھوڑ کی اور کالج کی بسوں اور گاڑیوں پر شدید پتھرائو کیا راولپنڈی میں سکستھ روڈ، کمرشل مارکیٹ، مورگاہ، نصیر آباد پشاور روڈ اور ائرپورٹ روڈ کے کیمپس کے طلبہ نے بیک وقت احتجاج کیا پولیس نے مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا 350 طلبہ گرفتار کرلئے گئے احتجاج کے دوران سکستھ روڈ، صدیقی چوک سید پور روڈ ، پشاور روڈ کوہ نور مل، کمرشل مارکیٹ، مورگاہ ایوب پارک روڈ، ائرپورٹ روڈ کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگئی کالجوں میں آئے طلبہ و طالبات کے والدین انہیں لینے کیلئے پہنچے لیکن وی بھی ٹریفک جام میں پھنسے رہے پولیس نے مظاہرہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 350 طلبہ گرفتار کئے جن کے والدین اپنے بچوں کا پتہ چلانے کیلئے تھانوں کے باہر جمع رہے تاہم پولیس نے گرفتار شدگان کو چھوڑنے یا کوئی رعائت برتنے سے معذرت کرلی گرفتار طلبہ تھانہ نصیر آباد ، تھانہ نیو ٹائون ، تھانہ ائرپورٹ، تھانہ مورگاہ سمیت دیگر تھانوں میں منتقل کئے گئے پولیس کی پرزن وینز راولپنڈی بھر میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث طلبہ کو تلاش کرنے کیلئے گھومتی رہیں پولیس نے بتایا کہ سی سی کیمروں کی مدد سے چن چن کر مظاہرین کی گرفتاریاں کیں صرف تھانہ نیو ٹائون میں 250 طلبہ منتقل کئے گئے نجی کالج کے طلبہ لاہورکے مبینہ واقعہ کے خلاف طلبہ نے کالج اور باہر توڑ پھوڑ کی اور کہا کہ حکومت لاہور میں نجی کالج کے واقعہ کے مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے پولیس نے سکستھ روڈ، مورگاہ، ائرپورٹ روڈ، کمرشل مارکیٹ اور نصیر آباد پشاور روڈ پر مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی جبکہ مظاہرین کے پتھرائو سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور شدید ٹریفک جام میں شہری اور ایمبولینسوں میں مریض بھی پھنسے رہے.

مزیدخبریں