اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف پی سی سی ائی کے سربراہ عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے پاکستان اور تاجکستان کے ساتھ چترال سے لینڈ روٹ بنانے کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں اور جلد ہی اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا اور پاکستان سے تاجکستان کے زمینی مسافت چند گھنٹوں کی رہ جائے گی، وہ دو روز میں چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں پر چینی چیمبر اف کامرس کے ایک ’ الائنس ‘کے زیر اہتمام نیو انٹرنیشنل لئنڈ اینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے،پاکستان میں ایس سی او کے اجلاس کی وجہ سے ملک وقار میں بھی بہتری ائی اور ملک کے لیے نئے سرمایہ کاری اور معاشی مواقع ضرور پیدا ہوں گے ، عاطف اکرام نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جیسے روس زراعت کے حوالے سے بہت ہی ترقی یافتہ ملک ہے اس کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ روس کے وفود کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی ہے روس نے پاکستانی سرمایہ کاروں سے بھی کہا ہے کہ وہ روس ائیں اور سرمایہ کاری کریں اور روسی حکومت ان کو ترغیبات دے گی کانفرنس میں افغانستان کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے کیونکہ افغانستان پاکستان کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے اور افغانستان میں استحکام سے پاکستان کے لیے بہت بہتری پیدا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کا چیئرمین بنا ہے ایف پی سی سی ائی کو کو ایک موقع ملا ہے اور اسے بھی ایک حیثیت حاصل ہوئی ہے ، ایف پی سی سی ائی متحرک رول ادا کرے گی اور جلد ایس سی او ممالک کے حوالے سے مختلف منصوبوں کے بارے میں بات چیت شروع ہوگی انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں تاجکستان کی طرف سے پاکستانی افراد کو نرم شرائط پر قرضے دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے تاکہ دو طرفہ بڑھ سکے اسی اور ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں عطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس ای او کے انعقاد کے بعد اس کی فالو اپ کے طور پر جلد ہی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوگی اور اس ملاقات کے بعد مختلف معاشی سیکٹرز کے لیے ورکنگ گروپ بنائے جائیں گے۔دریں اثنا ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پر سابقہ حکمران گروپ کے ناراض رکن کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نان الیکٹڈ اور غیر متعلقہ افراد کے بیانات ان کے مذموم مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں
پاکستان اور تاجکستان کیساتھ چترال سے لینڈ روٹ بنانے کیلئے کوششیں ہو رہی، عاطف اکرام
Oct 18, 2024