دوسراٹیسٹ:انگلینڈ نے 297 کے تعاقب میں 4وکٹوں پر 55رنز بنالئے۔

Oct 18, 2024 | 10:42

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ آج دن کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کو پہلی اور مجموعی طور پر تیسری کامیابی ساجد خان نے دلائی جب انہوں نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گر گئی جب جو روٹ کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے تھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس طرح انگلینڈ کو جیت کےلیے 297 رنز کا ہدف ملا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز بنا سکی تھی۔

مزیدخبریں