قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاونڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ پی آئی اے نے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کردیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ برطرف کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ایئر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پانڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاونڈ ادا کریں گے۔