پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152رنز سے عبرتناک شکست دےدی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ آج دن کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کو پہلی اور مجموعی طور پر تیسری کامیابی ساجد خان نے دلائی جب انہوں نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گر گئی جب جو روٹ کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بعدازاں تھوڑے ہی وقفے سے انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 اور چھٹی وکٹ 88 رنز پر گری۔ ہیری بروک 16 اور جیمی اسمتھ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 125 اور آٹھویں وکٹ 138رنز پر گری۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس طرح انگلینڈ کو جیت کےلیے 297 رنز کا ہدف ملا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز بنا سکی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...