2 اسپنرز اور 20 وکٹیں، نعمان اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا کونسا ریکارڈ برابر کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے ان ہی 2 اسپنرز نے حاصل کیں اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو 2 بولرز نے آؤٹ کیا۔نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے دو بولرز کا تمام 20 وکٹیں لینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ملتان ٹیسٹ سے قبل دو بولرز کا ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹیں لینے کا کارنامہ 52 سال قبل ہوا تھا۔پاکستان نے 1956 کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا، اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی آؤٹ کیے جب کہ فضل محمود نے میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کے اسپنرز نے صرف تیسری مرتبہ ایک میچ کی تمام 20 وکٹیں لی ہیں،اس سے قبل 1987 میں انگلینڈ کے خلاف توصیف احمد، عبدالقادر اور اقبال قاسم نے تمام 20 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا 2،2 بار جب کہ جنوبی افریقا اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔آخر بار 1972 میں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو رواں سیریز کا پہلا ٹیسٹ اننگز اور 47 رنز سے ہرایا تھا جب کہ آج پاکستان کو انگلینڈ سے 152 رنز سے کامیابی ملی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...