فون میں مگن شخص ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا

Oct 18, 2024 | 14:37

ارجنٹینا میں فون میں مگن شخص ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔فون کے زیادہ استعمال سے ہمیشہ ہی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اس لیے موبائل فون کو خاص طور پر گاڑی چلاتے ہوئے یا سڑک پار کرتے ہوئے استعمال کرنے سے سختی سے منع کیا جاتا ہے تاکہ کسی خوفناک حادثے سے بچا جاسکے۔تاہم لوگ اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہیں جو بعض اوقات ان کیلئے جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر ارجنٹینا سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کو اپنے فون میں مگن ہو کر ریلوے لائن کے پاس سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والا شخص فون میں اس قدر مصروف ہے کہ چلتے ہوئے ٹرین کی پٹریوں پر آگیا، اس دوران ٹرین سے اسے زوردار ٹکر لگی تاہم خوش قسمتی سے وہ ٹرین کے نیچے آنے سے بچ گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں