حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے انکشاف کیا کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ انہوں نے جسٹس سرداراعجازاسحاق کو بتایا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر کوعافیہ صدیقی کےحوالے سے خط لکھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ ادھر واشنگٹن میں بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر حالیہ دنوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی۔ ایک امریکی جج نے امریکی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جو ممکنہ طور پر معافی کی درخواست کیلئے اچھی علامت ہے۔

ای پیپر دی نیشن