یوٹیوب نے اہم فیچر متعارف کروادیا

Oct 18, 2024 | 15:01

 یوٹیوب اب اپنے صارفین کو ان ویڈیوز کے بارے میں بتائے گا جن کو کیمرے سے فلم بند کیا تھا کیونکہ اب بہت سی ویڈیوز پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں جنہیں حقیقی کیمروں سے ریکارڈ نہیں کیا جاتا۔ یہ لیبلز ویڈیوز کے نیچے ’یہ مواد کیسے تخلیق کیا گیا‘ کے پیغام کے ساتھ دکھائے جائیں گے۔ ان لیبلز میں تحریر ہوگا کہ آیا یہ مواد کیمرے یا کسی دوسرے ریکارڈنگ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یہ لیبلز مصنوعی ذہانت کے عروج اور اے آئی ٹولز کے ذریعے بنائی گئی ویڈیوز سے پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ متعدد ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ایسی غیر حقیقی ویڈیوز کو ٹیگ کرنے سے لوگوں کو جعلی فوٹیج کے ذریعے گمراہ ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔ ہر ویڈیو کے لیے ’سی ٹو پی اے سٹینڈرڈ‘ نامی ایک سٹینڈرڈ ٹول کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے مختلف پلیٹ فارمز یہ واضح کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں کہ آیا ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے یا یہ مستند ہے۔ مثال کے طور پر کچھ کیمرہ کمپنیوں نے اس ٹیکنالوجی کو اپنے کیمروں میں شامل کیا ہے تاکہ یوٹیوب خود بخود یہ دیکھ سکے کہ آیا ویڈیو واقعی کسی ڈیوائس پر ریکارڈ کی گئی تھی یا نہیں۔ ویڈیوز میں ایڈیٹنگ کے بعد بھی یہ ٹیگ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ان میں اس طرح ایڈیٹنگ نہیں کی جانی چاہیے جس میں اس کی بنیادی نوعیت یا مواد میں اہم تبدیلیاں شامل ہو جائیں یا جس سے ویڈیو کو وہاں سے ٹریس کرنا ناممکن ہو جائے جہاں سے یہ آئی تھی۔ 

مزیدخبریں