ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی اور پھر کر دکھایا : شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی اور پھر کر دکھایا۔ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی 152 رنز سے جیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ "مشکل وقت کے بعد پہلی جیت ہمیشہ خاص ہوتی ہے، لڑکوں نے اس ہفتے بہت کچھ سنا، ہم نے 20 وکٹیں حاصل کرنے کی حکمت عملی بنائی اور ہم نے اسے پورا کر دیا۔ تین سال اور 11 مہینے بعد ہمیں جیت ملی۔ میں کھلاڑیوں کی بھوک، کوشش اور عزم پر شک نہیں کر سکتا، یہ جیت پہلی اور دوسری اننگز کے اچھے اسکور کے ساتھ کچھ مشکل وقتوں کے بعد آئی ہے۔ شان مسعود نے مزید کہا کہ ’ ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف گرین ٹریکس بنائے لیکن کامیابی نہیں ملی۔ملتان میں بہت کم کرکٹ ہوئی ہے، اس پچ نے کچھ اسپنرز کی مدد کی ، نعمان اور ساجد میدان میں بڑی کوششیں کرتے ہیں، کامران کا کردار ہر ایک کے سامنے ہے، دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کو تبدیل کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا، میں نے کچھ ایسی چیزیں پڑھی ہیں جو خوفناک تھیں لیکن اس کا سنچری کو حاصل کرنا خاص تھا۔ 

سلمان آغا میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، صائم ایوب نے پہلی اننگز میں بھرپور ذمہ داری سے اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...