پاکستانی سپنرز نے52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

پاکستان کے اسپن بولرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے 2 اسپن بولرز نے حاصل کیں۔ نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے میچ میں 9 کھلاڑی آؤٹ کیے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 2 بولرز نے 20 وکٹیں لی ہیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دو بار جبکہ جنوبی افریقا اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔آخری بار 1972ء میں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔پاکستان نے 1956ء کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا اور اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔فضل محمود نے اس میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...