گوگل کی اے آئی اکیڈمی کے لیے دو پاکستانی کمپنیوں سمیت ایشیا پیسیفک سے 23 کمپنیوں کا انتخاب

Oct 18, 2024 | 15:35

دنیا کے بڑے سرچ انجن گوگل نے جمعرات کو کہا کہ اس کی اولین مصنوعی ذہانت (اے آئی) اکیڈمی میں شرکت کے لیے ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) خطے کی 23 منتخب کردہ کمپنیوں میں دو پاکستانی سٹارٹ اپس کو شامل کیا گیا ہے۔ گوگل کے اس اقدام کا مقصد کمپنیوں کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سلوشنز کو بہتر اور کاروباری ترقی کو تیز کرنا ہے۔اے آئی پروگرام کا آغاز اس ہفتے کے اوائل میں سنگاپور میں تین روزہ بوٹ کیمپ میں ہوا جس میں پاکستانی سٹارٹ اپس AdalFi اور Adlytic AI کے علاوہ ہندوستان، کوریا، جاپان، انڈونیشیا، سنگاپور اور ملائیشیا کی دیگر کمپنیوں نے حصہ لیا۔گوگل نے کہا کہ یہ سٹارٹ اپس اے آئی اور کلاؤڈ ماہرین سے 170 گھنٹے سے زیادہ کی رہنمائی حاصل کریں گے جو گوگل کلاؤڈ کریڈٹس میں 350,000 ڈالر تک ہے۔ اس کے علاوہ اے پی اے سی میں اے آئی کے اختراع کاروں کے ساتھ مربوط ہونے کے مواقع ملیں گے۔گوگل نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کے سٹارٹ اپس کی ترقی میں مدد کے لیے اگست میں اے آئی اکیڈمی کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد سرحد پار نئی اختراعات اور شراکت داری کا آغاز کرنا تھا۔ یہ اے آئی حل کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے خیالات، مہارت اور وسائل کے تبادلے کو ممکن بنائے گا جس سے اے پی اے سی خطے کو اے آئی کی ترقی کے لیے ایک "عالمی مرکز" بننے میں مدد ملے گی۔بیان میں کہا گیا کہ یہ سٹارٹ اپ پاکستان میں اے آئی کی جدت طرازی کی حدود کو فروغ دے رہے ہیں اور خطے کے متحرک اے آئی ماحولیاتی نظام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔نیز کہا گیا، "پاکستانی اسٹارٹ اپ AdalFi اپنے اے آئی سے چلنے والے کریڈٹ سکورنگ سسٹم کے ساتھ لاکھوں افراد اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مالی شمولیت کو فروغ دے کر مالیاتی خدمات تک رسائی میں اضافہ کر رہا ہے۔ Adlytic AI کاروبار کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کو ایسے ذرائع میں تبدیل کر کے خوردہ کاروبار کے تجزیات کو بہتر کر رہا ہے جس سے خوردہ فروشوں کو اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے بصری اور جغرافیائی ڈیٹا کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد مل رہی ہے۔"سٹارٹ اپس کے لیے گوگل کے سربراہ مائیکل کم نے ایشیا پیسیفک میں گوگل کی اولین اے آئی اکیڈمی کے آغاز پر جوش و خروش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا، "اس پروگرام کے ذریعے ہمیں امید ہے کہ جدت کی ایک لہر کو فروغ ملے گا جس کا اثر پورے ایشیا پیسفک خطے پر ہو گا۔"گوگل کی پریس ریلیز میں کہا گیا، تمام شریک سٹارٹ اپس اس سال دسمبر کے آخر میں اے آئی اکیڈمی کے گریجویشن ڈے کے موقع پر سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور اے آئی صنعت کے رہنماؤں کے سامنے اپنے "بہتر اے آئی سلوشنز" کی نمائش کریں گے۔

مزیدخبریں