اسرائیلی فوج کے پریس آفس نے جمعے کو اطلاع دی کہ فوج نے اردن سے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی اسرائیل میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ"تھوڑی دیر پہلے اسرائیلی فوج نے بحیرہ مردار کے جنوب میں اردن سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی اسرائیلی علاقے میں دراندازی کی نگرانی کی" فوج نے اشارہ دیا کہ دراندازوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بعد ازاں اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ فورسز پر فائرنگ کے بعد ان میں سے دو کوہلاک کرنے میں کامیاب رہی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فوجی دستوں نے "دہشت گردوں کو دیکھا جو سرحد پار کرنے کی کوشش کررہے تھے‘‘۔وہ اردن سے گذر کر بحیرہ مردار کے جنوب میں اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئے۔ آئی ڈی ایف فورسز جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہی۔فوج نے کہا کہ اس نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے لیے اضافی دستے بھیجے ہیں اور ایک اور مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے زمینی اور فضائی کارروائیاں کر رہے ہیں جو شاید موقع سے فرار ہو گیا ہے۔
اردن سے دراندازی کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو مسلح افراد ہلاک
Oct 18, 2024 | 16:00