اسرائیلی فوج کے حملوں کے باوجود یونیفل کا لبنان میں خدمات جاری رکھنے کا عزم

Oct 18, 2024 | 16:02

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (UNIFIL) ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ 10,000 پر مشتمل یہ مشن لبنان میں متعدد اسرائیلی حملوں کے باوجود اپنا کام جاری رکھے گا۔یونیفل نے ایک بیان میں اسرائیلی حملوں کو دانستہ قرار دیا۔کل جمعرات کو لبنان کے ساحل پر UNIFIL کے ایک جہاز کے قریب ڈرون گرائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان اینڈریا ٹینینٹی نے کہا کہ ڈرون جنوب سے آیا اور ہمارے جہازکے گرد چکر لگایا اور چند میٹر تک پہنچ گیا۔ٹینینٹی نے بیروت سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات میں مزید کہا کہ "انہوں (اسرائیلیوں) نے ہمیں پیچھےہٹنے کے لیے کہا۔ بلیو لائن اور اس سے آگے لبنان کے بہت سے دیہاتوں میں جو تباہی ہوئی ہے وہ حیران کن ہے

مزیدخبریں