ٹماٹروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ٹماٹر چوری ہونے سے بچانے کیلئے پولیس تعینات

بھارت میں ٹماٹروں سے بھرا ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا جس سے ٹماٹر ہائی وے پر پھیل گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک ٹرک 18 ٹن ٹماٹر لیے اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ٹرک ڈرائیور ارجن نے بتایا کہ  وہ ٹماٹروں کو لیے بنگلورو سے نئی دہلی جارہا تھا کہ ہائی وے پر اچانک گائے آگئی جسے بچانے کیلئے جیسے ہی موڑے  تو ٹرک الٹ گیا۔ٹرک ٹرائیور نے کہا کہ حادثے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے البتہ اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا ہے تاہم اس کے ٹرک کے پیچھے آنے والی خاتون کی دوسرے ٹرک سے ٹکر ہوئی جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے حادثہ پر پہنچی تاکہ ٹماٹروں کو چوری ہونے سے بچایا جاسکے، پولیس نے ہائی وے کے قریب سخت ناکہ بندی کی اور  چوری کو روکنے کے لیے رات بھر گشت کرتے رہے۔بھارت میں اس وقت فی کلو ٹماٹروں کی قیمت 100 روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...